2015 میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 سے زائد ہونے کا دعویٰ

0

کراچی :ایدھی فاؤنڈیشن کے ریکارڈ کے مطابق 2015 میں کراچی میں آنے والے ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائیلر) کے زیرِ انتظام عالمی یومِ مزدور کے موقع پر "ماحولیاتی تبدیلی اور مزدوروں کے حقوق” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محنت کش طبقے کا ماحولیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں لیکن اس کے باوجود محنت کش طبقہ ماحولیاتی تبدیلی کی بھاری قیمت برداشت کر رہا ہے۔

مقررین کا کہنا تھاکہ ولیکا اسپتال میں 78 نوزائیدہ بچوں میں ایڈز کی تشخیص ایک ہولناک واقعہ ہے ، جس کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہیے ، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن کی اکثریت مزدوروں کے بچوں پر مشتمل ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ 2015 میں کراچی کی جان لیوا گرمی میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 300 ہلاکتیں ہوئیں لیکن ایدھی فاؤنڈیشن کے ریکارڈ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد تھی ، ان میں اکثریت مزدور طبقے کے لوگوں کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.