کانگریس کی ووٹنگ سے بچنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کیساتھ جنگ ختم ہونے کا تاثر دیدیا

0

واشنگٹن: کانگریس کی ووٹنگ سے بچنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو جنگ ہونے کا تاثر دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوگئی ، جنگ بندی کے بعد سے دونوں ملکوں میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وار پاورز ایکٹ کے حوالے سے 28 فروری کو شروع ہونے والی لڑائی اب ختم ہو چکی ہے ، اس لیے امریکی صدر کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں۔

 دوسری طرف امریکا کی ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی ، ایرانی بندرگاہوں اور آبنائے ہرمز کی ناکا بندی بھی جاری  ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی کانگریس سے منظوری لینے کی 60 دن کی مدت آج مکمل ہوگئی۔

ادھر امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی چھٹی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شف کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہوگئی۔ قرارداد کا مقصد صدر کو ایران جنگ کے بعد امریکی افواج کو واپس بلانے کی ہدایت دینا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.