پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز 160 عازمین کو لے کر روانہ

0

کراچی:پاکستان سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلی حج پرواز کراچی سے 160 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔ نجی ائیرلائن کے ذریعے روانہ ہونے والی اس پرواز کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے الوداع کیا اور عازمین کو مبارکباد دی۔

حکام کے مطابق اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج، حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ “روڈ ٹو مکہ” منصوبے کے تحت سعودی حکام عازمین کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کریں گے، جس سے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ رواں برس اس منصوبے کے تحت 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے عازمین کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام میں شامل ممالک میں پاکستان، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، ترکیہ، آئیوری کوسٹ اور مالدیپ شامل ہیں، جہاں سے عازمین کو پیشگی امیگریشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.