دبئی میں بارش کے دوران خطرناک کرتب مہنگے پڑ گئے، گاڑیاں ضبط، بھاری جرمانے عائد

0

دبئی:دبئی میں بارش کے دوران خطرناک ڈرائیونگ اور کرتب دکھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق بارش میں کرتب دکھانے والے ڈرائیوروں پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا گیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 38 لاکھ روپے بنتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر خطرناک حرکات نہ صرف ڈرائیور بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.