روس اور بھارت کے درمیان فوجی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ، فضائی و زمینی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

ماسکو / نئی دہلی:روس اور بھارت کے درمیان ایک نیا 5 سالہ فوجی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین پر محدود پیمانے پر فوجی موجودگی برقرار رکھ سکیں گے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے علاقوں میں فوجی تعاون اور تعیناتی کی اجازت ہوگی، تاہم اس پر واضح حدود مقرر کی گئی ہیں تاکہ توازن برقرار رکھا جا سکے۔

معاہدے کے مطابق کسی بھی وقت ایک ملک زیادہ سے زیادہ 5 فوجی جہاز، 10 لڑاکا طیارے اور 3 ہزار اہلکار میزبان ملک کے علاقے اور فضائی حدود میں تعینات کر سکے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق معاہدے کا مقصد خطے میں دفاعی ہم آہنگی اور مشترکہ مشقوں کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.