ایران میں سپریم لیڈر کے حق میں بڑے مظاہرے، صنعا میں بھی فلسطین و لبنان کے حق میں ریلیاں
تہران:ایران کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے انقلاب اسکوائر میں جمع ہو کر حمایت میں نعرے لگائے، جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی شرکت بھی دیکھی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایک علیحدہ مارچ میں ماؤں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی، جس میں حکومتی قیادت کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
دوسری جانب صنعا میں بھی بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے فلسطین، لبنان، عراق اور ایران کے حق میں اظہار یکجہتی کیا۔
ریلی کے دوران شرکاء نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں بھی نعرے لگائے، جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مزاحمت اور حمایت کے بیانیے کو نمایاں کیا گیا۔
