لبنان میں جنگ بندی خوش آئند، پاکستان خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا: شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشرفت خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں نے اس جنگ بندی کو ممکن بنایا، جو کہ ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی اور کشیدگی میں کمی آئے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، جبکہ خطے میں مستقل امن کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی بھی بھرپور تائید کی جائے گی۔
