پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، جیل ملاقات کے دن کوئی رہنما اڈیالہ نہ پہنچ سکا

0

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں، جہاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مقررہ دن پارٹی کا کوئی بھی مرکزی رہنما اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکا۔

پارٹی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی تھی، جن میں بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، حامد خان ایڈووکیٹ، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھہ شامل تھے۔

تاہم ملاقات کا وقت ختم ہونے تک فہرست میں شامل کوئی بھی رہنما جیل نہ پہنچ سکا، جو گزشتہ تین سالوں میں دوسری بار ایسا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ صورتحال پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے تناؤ کا نتیجہ ہے، جو بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد مرکزی قیادت اور علیمہ خان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث مزید بگڑ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.