سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
کراچی:پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کر دی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم پاکستان کو مالی معاونت کے تحت فراہم کی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ جلد پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں بھی توسیع کی جا رہی ہے، جسے سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کے لیے بڑھایا جائے گا اور اس کی میچورٹی اب 2028ء تک لے جانے کا امکان ہے۔
