وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی، جبکہ امن و امان کے استحکام کیلئے جاری اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ علاقائی حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے، اور سیاسی و عسکری قیادت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضروری اور مؤثر اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔a
