ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان پر اسرائیل حیران، فیصلہ غیر متوقع قرار

0

تل ابیب:اسرائیل کی حکومت، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان پر حیران رہ گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام اس فیصلے سے متعلق مکمل طور پر آگاہ نہیں تھے اور انہیں آخری لمحات میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ محسوس ہو رہا تھا، تاہم اس کی مکمل تفصیلات ان کے علم میں نہیں تھیں۔

اسرائیلی صحافی زیو روبنسٹین نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ کا آغاز مشکل دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور زمینی حقائق سے آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید فوجی طاقت بھی بعض اوقات خطے کی پیچیدہ حقیقتوں کے سامنے مؤثر ثابت نہیں ہوتی، اور ایران ایک قدیم تہذیب ہے جو ماضی میں بھی موجود رہی اور مستقبل میں بھی قائم رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.