امریکا ایران جنگ بندی کا اثر: پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

0

کراچی: مشرق وسطیٰ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج  میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ  کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس پر بھی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 12 ہزار سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ میں عارضی طور پر کاروبار معطل کیا گیا، جو بعد ازاں صبح 10:42 پر دوبارہ بحال کیا گیا۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 12 ہزار 362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ٹوکیو سٹاک ایکس چینج  کا نکئی انڈیکس 5 فیصد اضافے کے ساتھ 55,960 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹس میں بھی بالترتیب 2.5 اور 2.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے کی توقع نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے، جس کے باعث مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.