تمام آپریشنز کی مؤثر مانیٹرنگ اور سی سی ٹی وی نگرانی کو یقینی بنایا جائے: ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ محمد علی رندھاوا

0

اسلام آباد: ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کو ہر پالیسی اور اقدام کی اولین ترجیح بنایا جائے، اور پاسپورٹ سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کیش لیس نظام جیسے QR کوڈز،  جاز کیش اورایزی پیسہ  کے استعمال کے فروغ پر زور دیا تاکہ سروسز مزید آسان اور شفاف بنائی جا سکیں۔

تمام آپریشنز کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی کو بھی مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی شہریوں کو پاسپورٹ کی ڈلیوری جلد اور مؤثر انداز میں فراہم کرنے پر زور دیا گیا تاکہ سروسز شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.