اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے حامی ہلاک

0

بیروت: اسرائیلی فوج کی ایک تازہ کارروائی میں حزب اللہ رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اسرائیل کے حامی کو ہلاک کر دیا گیا، جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی سامنے آ گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب بیروت میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، لیکن خفیہ اطلاعات غلط ثابت ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی فوج کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین ویڈیوز میں ایف پی وی ڈرون کے ذریعے بکتر بند گاڑیوں اور مرکاوہ ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جو شدت پسند گروپ کی کارروائیوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.