پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

0

لاہور: پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے موجودہ اوقات کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات منظور نہیں کی گئیں۔ اس کے بجائے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے، جبکہ اوقات کار میں ممکنہ تبدیلی کے لیے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ ایسا فیصلہ کیا جا سکے جو معیشت اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثر نہ ڈالے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچت کے لیے ملک بھر میں مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم صوبوں کو اپنے حالات کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا، جس کے تحت پنجاب نے فوری طور پر اس تجویز پر عملدرآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.