تہران :سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے اور جنگ بندی پیشکش کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن مستقل جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتا، تہران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولے گا۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا تہران دباؤ میں آکر کسی ڈیڈ لائن کو قبول کرنے اور فوری فیصلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
