اسلام آباد میں مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا:عراقچی نے’پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگا دیا
عباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔
تہران/اسلام آباد:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور تردید کردی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ان کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف اور شکریہ، عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے لیے ‘میرے عزیز بھائی’ کے الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ۔
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔
