ریفائنریز نے پاکستان کو ایندھن بحران سے بچایا، رسد مستحکم رکھنے میں اہم کردار
اسلام آباد: پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ملک میں ایندھن کی ممکنہ قلت کے خلاف ایک مضبوط ڈھال کے طور پر سامنے آیا ہے۔
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے تناظر میں اور آبنائے ہرمز کے ارد گرد عالمی توانائی کی منڈیوں میں بے یقینی کے باوجود، ریفائنریز نے ملکی رسد کو مستحکم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ریفائنری صنعت کے حصہ داروں نے کہا کہ زیادہ مقامی پیداوار اور حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت اہم پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنی ہے، جس سے عوام اور صنعت دونوں کو ریلیف ملا ہے۔
تاہم صنعت نے مستقبل میں اس لچک کو برقرار رکھنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے کے فوری آغاز کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ریفائنری سیکٹر عالمی منڈی میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل رہے۔
