ٹرمپ حکومت میں بڑی تبدیلیاں، مزید برطرفیوں کا خدشہ
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے بعد مزید برطرفیوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ تبدیلیوں کے باعث متعدد اعلیٰ حکام پریشان ہیں۔ اٹارنی جنرل پام بانڈی کی برطرفی کے بعد کابینہ میں بے چینی پائی جاتی ہے اور سینئر حکام اپنے عہدوں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
اخبار کے مطابق ممکنہ طور پر فہرست میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل ، سیکرٹری آرمی ، اور امریکی وزیر محنت شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ ہفتوں میں مزید اہم شخصیات تک پھیل سکتا ہے، جس سے حکومت میں اعلیٰ سطح کے انتظامی ڈھانچے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
