امریکی وزیر جنگ نے آرمی چیف آف سٹاف  کو عہدے سے  ہٹا دیا، وائس چیف قائم مقام مقرر

0

واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ نے آرمی چیف آف سٹاف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر جنگ ایک ایسے آرمی چیف کو دیکھنا چاہتے ہیں جو فوج سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وژن کے مطابق فیصلے کر سکے۔

جنرل رینڈی جارج بائیڈن دور کے وزیر دفاع Lloyd Austin کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور وہ پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی شریک رہے ہیں۔

عام طور پر امریکی آرمی چیف آف اسٹاف کا تقرر چار سال کے لیے کیا جاتا ہے، تاہم 2023ء میں سینیٹ سے توثیق حاصل کرنے والے جنرل رینڈی جارج کو 2027ء تک یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق وائس چیف آف سٹاف کرسٹوفر لانیو ، جو وزیر جنگ کے ملٹری ایڈ رہے ہیں، قائم مقام آرمی چیف کے طور پر اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.