چیف جسٹس سپریم کورٹ کی زیرِ صدارت اجلاس: ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کےقائم کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام اور قومی ڈیزائن مقابلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اعلیٰ عدالتی قیادت اور جینڈر ماہرین نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے عدالتی کمپلیکسز میں خواتین سائلین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں خواتین کو قانونی معاونت اور ثالثی کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مراکز انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ڈیزائن مقابلے کے لیے آرکیٹیکٹس اور ماہرین سے تجاویز طلب کی گئی ہیں اور مراکز کے ڈیزائن میں رازداری اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کو عدالتی انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس جلد قومی ڈیزائن مقابلے کا آغاز کرے گا، جس سے جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو 2026-27 کے تحت اہم پیش رفت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.