“فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں” امریکی صدرٹرمپ کا طنزیہ بیان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے متنازع اور طنزیہ بیان دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میکرون کی بیوی ان کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کی ایران کے خلاف ممکنہ تعاون نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود میں نے میکرون کو فون کیا، جن کی بیوی ان کے ساتھ برا سلوک روا رکھتی ہیں۔”
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ خلیج میں فوری فوجی مدد کی درخواست کی گئی تو میکرون نے کہا کہ یہ صرف جنگ جیتنے کے بعد ممکن ہے۔
گزشتہ برس، فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ویتنام پہنچنے پر میکرون کے طیارے کا دروازہ کھلنے پر ان کے چہرے پر ہاتھ لگ گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہوئیں کہ خاتون اول نے صدر کو تھپڑ مارا ہے۔ تاہم میکرون نے وضاحت کی تھی کہ یہ ہلکی پھلکی تکرار اور مزاح کا واقعہ تھا۔
