چیف کمشنر اسلام آباد تبدیل، سہیل اشرف نئی تعیناتی کیساتھ ذمہ داریاں سنبھالیں گے
اسلام آباد: اسلام آباد کے چیف کمشنر کو ہٹا دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل اشرف اب چیف کمشنر اسلام آباد کے طور پر تعینات ہوگئے ہیں۔
سہیل اشرف نے اپنی سروس کے دوران مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اس سے قبل پنجاب میں سیکرٹری کمیونیکیشن ورکس کے طور پر تعینات رہے ۔ ڈی سی فیصل آباد اور ڈی سی منڈی بہاولدین کے عہدے بھی سنبھال چکے ہیں۔
سہیل اشرف کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) سے ہے اور ان کی تقرری کو انتظامی امور میں تجربے کے پیش نظر اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی تعیناتی کے ساتھ سہیل اشرف کو اسلام آباد کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی انتظامیہ کو مزید فعال اور موثر بنانے کے سلسلے میں لیا گیا ہے۔
