وزیراعظم شہباز شریف  نے ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

0

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم کو فعال اور مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ایس ای سی پی سے متعلقہ 2000 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے فوری حل کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی کو جرمانوں کی ریکوری کے لیے بااختیار بنایا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ہدایت کی کہ ایس ای سی پی زیر التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹا فراہم کرے اور آئندہ اجلاس میں ایک جامع اصلاحاتی پلان پیش کرے۔یہ اقدام مالیاتی نظام میں شفافیت اور مؤثر قانون نافذ کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.