مشرق وسطیٰ میں جنگ: دبئی اور ابوظہبی اسٹاک مارکیٹس میں 120 ارب ڈالر کا نقصان
دبئی : ایران پر امریکہ-اسرائیل جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر شدت اختیار کر گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دبئی اور ابوظہبی اسٹاک مارکیٹس میں جنگ کے آغاز سے اب تک 120 ارب ڈالر ڈوب چکے ہیں۔
تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو 111 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے، جبکہ خام تیل کی سپلائی پر تشویش برقرار ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 113 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل 103 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ایشیا میں اسٹاک مارکیٹس کا ردعمل ملا جلا رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 1.5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,48,743 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب، کورین کاسپی انڈیکس 4 فیصد سے زائد گرا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس 1.5 فیصد نیچے آیا۔
