پنجاب اسمبلی : اقلیتوں کا تحفظ ، مذہب کی جبری تبدیلی پر 5 سال قید تجویز

0

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بل جمع کرادیا گیا ہے، جس میں مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

یہ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے پرائیویٹ ممبر کے طور پر اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں اقلیتی شہریوں کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔بل میں صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا جائزہ لینے کا بھی ذکر ہے۔

 یاد رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے اس حوالے سے گزشتہ ہفتے ایک اہم فیصلہ جاری کیا تھا، جس کی روشنی میں یہ بل تیار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.