اسرائیلی فوج کے لیے نیا بجٹ منظور، 32 ارب شیکل کا اضافہ
تل ابیب: اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فوج کے لیے نیا بجٹ منظور کر لیا، جس میں سکیورٹی کے لیے 32 ارب شیکل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے بجٹ کے تحت ریزرو فوجیوں کے لیے 6 ارب شیکل مختص کیے گئے ہیں، جبکہ غزہ کے قریب اسرائیلی علاقوں کی بحالی کے لیے 5 ارب شیکل فراہم کیے جائیں گے۔ سابقہ بجٹ میں بھی ریزرو فوجیوں کو 20 ارب شیکل دیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی شہریوں نے کہا ہے کہ بھاری ٹیکس دینے کے باوجود وہ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔ اس معاملے پر وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ فوج اور سکیورٹی اداروں کو مکمل وسائل فراہم کیے جائیں گے، اور عوام کو ٹیکس سلیب میں تبدیلی کے ذریعے ریلیف بھی دیا جائے گا۔
