پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی ہونی چاہیے: ساحر علی بگا

0

لاہور: گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی چھوٹی بات پر بھارت پابندیاں لگا دیتا ہے، اور مثال کے طور پر اسپوٹی فائے پر پاکستان کے گانے بھارت میں بند ہیں، جبکہ پاکستان میں بھارتی گانے بلا رکاوٹ چل رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ ملکی میوزک انڈسٹری کو تحفظ اور عزت دی جا سکے۔ گلوکار نے کہا کہ شروعات بھارت نے کی تھی، اس لیے عوام اور حکومت کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.