پی سی بی نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

0

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سماعت تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کی۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس بھی لیا گیا۔

کمیٹی نے تحقیقات اور شواہد کے جائزے کے بعد قرار دیا کہ نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جس پر انہیں مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کر دیا گیا اور پی سی بی نے مذکورہ ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وہ کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔پی سی بی نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ بورڈ پیشہ ورانہ معیار، ڈسپلن اور معاہدوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.