سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نئی بلند سطح
کراچی:عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4,532 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونا 3,343 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 70.40 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 70 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 524 روپے اور فی 10 گرام چاندی 60 روپے بڑھ کر 6 ہزار 450 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں یہ رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
