چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کی ملاقات، مکمل فری ہینڈ استعمال کرنے کی ہدایت

0

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے انتخاب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو اپنے اختیارات مکمل طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور بلاجواز تنقید کی پرواہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مکمل حمایت سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ہے۔

ملاقات میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید شریک تھے۔اراکینِ سلیکشن کمیٹی نے اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.