اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگا۔
