خام تیل کی ترسیل میں خدشات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ

0

نیویارک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ خام تیل کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ آئل 88 ڈالر سے بڑھ کر 92 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 88 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئی۔

ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم بعد میں ہنڈریڈ انڈیکس 318 پوائنٹس کمی کے بعد 155,858 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب جاپان کے نکئی اور کورین انڈیکس میں 1.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔ یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی عمومی طور پر کمی کا رجحان رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.