واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
واٹس ایپ کی جانب سے ایک دلچسپ تبدیلی کی جا رہی ہے جو کئی برس بعد پہلی بار چیٹ ونڈوز میں کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے چیٹ ببلز کی آزمائش واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چیٹس میں عرصے سے استعمال کیے جانے والے اسپیج ببل اسٹائل کو زیادہ گول میسج ببلز سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ایک چھوٹی سی ‘دم’ جو سینڈر کی جانب اشارہ کرتی ہے، اسے بھی ہٹایا جا رہا ہے۔
بظاہر تو یہ بہت معمولی سی تبدیلی ہے مگر اس سے واٹس ایپ چیٹس کافی تبدیل نظر آئے گی۔نئے ڈیزائن سے میسجز زیادہ بہتر نظر آئیں گے جبکہ چیٹ تھریڈ بھی کلین محسوس ہوگی۔
واٹس ایپ میں اس طرح کی انٹرفیس اپ ڈیٹس بہت کم کی جاتی ہیں اور عموماً اربوں صارفین کے لیے پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھا جاتا ہے۔تو اس میں کی جانے والی بظاہر معمولی ویژول تبدیلیاں بھی کافی نمایاں محسوس ہوتی ہیں۔اس نئی تبدیلی کو کب تک متعارف کرایا جائے گا ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔
