ایرانی بندرگاہوں پر حملہ ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں ہدف بنیں گی: ایرانی مسلح افواج کی وارننگ

0

تہران :ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے دوران ایران کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے کی دیگر بندرگاہوں کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایران کی بندرگاہوں اور ڈاکس کو خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں اور ڈاکس ہمارے جائز اہداف ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی بندرگاہوں پر حملہ کیا گیا تو مسلح افواج اب تک کی کارروائیوں سے زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر آپریشن انجام دیں گی۔ترجمان نے خطے کے ممالک سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ امریکی افواج کو اپنی سرزمین سے نکال دیں۔

اس سے قبل امریکی فوجی کی سینٹرل کمانڈ نے ایران آبنائے ہُرمز کے ساتھ موجود سویلین بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے، سویلین بندرگاہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتو وہ عالمی قانون کے تحت جائز ہدف بن جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.