پی ایس ایل 11 کی نئی ٹرافی رونمائی، "انفینٹی”نام رکھا گیا
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لیگ کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار اہم ہے، اور پی ایس ایل ایک فیملی کی طرح ہے جہاں سب ایک ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گے۔
اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کا نام "انفینٹی” رکھا گیا ہے، جسے مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس بار پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
