پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیامشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی جریدے سے گفتگو میں مشرف زیدی نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون ایک طویل اور مستحکم روایت ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کرکے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری رکھا جا سکے۔
