لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

0

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر سے جمعرات تک باقاعدہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، جس میں ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں کے لیے نئے شیڈول کی تفصیلات شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نئے کیسز دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صرف 10 فیصد اسٹاف دستیاب ہوگا۔

اسی دوران سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورے ہفتے اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق کام جاری رکھے گا اور کسی بھی اضافی پروٹوکول یا پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ اقدام عدالت کے انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور عملے کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ عدالت میں عوامی خدمات میں کوئی خلل نہیں آنے دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.