اسرائیل کاایران پر حملہ، پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت

0

اسلام آباد:اسرائیل  اور امریکی کے ایران پر حملے کے بعد غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظرپاکستان ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ملکی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی گئی۔

ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ایران افغانستان ریجن  اور حدود کی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنزکو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ علاقائی ایئر اسپیس کی صورتحال کے باوجود پاکستان کا ایئر اسپیس مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے، کراچی پاکستان کا ایئر اسپیس تمام سول ایوی ایشن کے لیے مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم A0715/26 کے مطابق آج تہران ایئر اسپیس سول طیاروں کے لیے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 1130 سے 1700 بجے تک بند ہے، جس کے دوران عام طور پر مشرقی-مغربی ٹرانزٹ ٹریفک محدود رہتی ہے۔

اگر ایرانی حکام اس نوٹم کو 1700 PKT کے بعد بڑھاتے ہیں تو توقع ہے کہ پاکستانی ایئر اسپیس سے گزرنے والی اوورفلائٹ ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوگا، خصوصاً رات کے معمول کے اوقات میں، کیونکہ ایئر لائنز بند ایرانی ایئر اسپیس کے باعث اپنی لانگ ہال بین الاقوامی شیڈول فلائٹس ایڈجسٹ کریں گی۔

پاکستان کا ایئر ٹریفک کنٹرول مکمل طور پر تیار ہے اور تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اب تک کسی تاخیر، پابندی یا سیفٹی سے متعلق کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی متوقع ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی قومی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایوی ایشن سیفٹی اور سکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.