پاکستانی شہریوں کوایران کےغیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
اسلام آباد:دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کوایران کےغیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہری اپنی حفاظت کی خاطرایران کے غیرضروری سفرکرنےسے گریز کریں، ایران میں موجودپاکستانی انتہائی احتیاط برتیں،غیرضروری نقل وحرکت محدودکریں۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری تہران،مشہد،زاہدان میں پاکستانی مشنزکیساتھ رابطےمیں ہیں، ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے سفارتخانہ تہران، قونصل خانوں کےرابطہ نمبرزجاری کردیے گئے۔
ایران میں موجودپاکستانی غیرمعمولی صورتحال میں فوری قریبی پاکستانی مشن کومطلع کریں اور ان نمبر پر رابطہ کریں۔
تہران سفارتخانہ:+982166941388|موبائل:+989906824496 زاہدان:+985433223389|موبائل:+989046145412 مشہد:+989107625302|989371807175
اسرائل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظرپاکستان ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ملکی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی گئی۔
ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ایران افغانستان ریجن اور حدود کی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنزکو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
