ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا کیخلاف صاحبزادہ فرحان کی سنچری، پاکستان کی بیٹنگ جاری
کولمبو:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اہم میچ میں نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکور کیے۔
دوسر ی جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔
