ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ، 2 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہوگئے، جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے کسٹم کی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی اور مسافر بسوں پر فائرنگ کی۔ جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
