رمضان میں قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانہ، دبئی حکام کا اعلان
دبئی: دبئی میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں ناجائز رد و بدل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کنزیومر پروٹیکشن حکام نے مختلف مارکیٹس کے دورے کے دوران خبردار کیا کہ رمضان میں قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے والے تاجروں پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق چاول، دودھ، چینی اور کوکنگ آئل سمیت ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کسی قسم کا رد و بدل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کنزیومر پروٹیکشن حکام نے تاجروں کو واضح وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رمضان کے دوران بنیادی اشیا کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ نہ کیا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
