ٹی 20 ورلڈ کپ: نمیبیا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ

0

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری جب اوپنر صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔ تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا، جبکہ نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سپر ایٹ میں جگہ بنا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.