بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسیں

0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔پروینا دیش پانڈے نے بالی وڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور سپورٹنگ کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور آخری وقت تک موذی مرض کے خلاف بہادری سے لڑتی رہیں۔

اداکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی، جن کے مطابق پروینا دیش پانڈے 60 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

پروینا دیش پانڈے نے ہندی اور مراٹھی سنیما کے علاوہ ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی نمایاں کام کیا اور اپنی ورسٹائل اداکاری سے مداحوں میں مقبول رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.