آن لائن بھیک مانگنے والوں کو 3 ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا، دبئی پولیس کا انتباہ

0

دبئی: دبئی پولیس نے آن لائن بھیک مانگنے سے متعلق دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات پر رہائشیوں کو خبردار کر دیا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق شہری بالخصوص رمضان المبارک کے دوران پیشہ ور گداگروں اور فراڈیوں سے ہوشیار رہیں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ عطیات اور زکوٰۃ صرف سرکاری طور پر مجاز فلاحی اداروں کے ذریعے ہی دی جائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن بھیک مانگنے والوں کو 3 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ ایسے افراد پر 10 ہزار درہم تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوسرباز اکثر رمضان کے دوران لوگوں کے جذبۂ سخاوت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا عوام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی مشتبہ عطیات کی اپیلوں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.