وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ کوئٹہ، دہشتگرد حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گی

0

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ان کا گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزراء نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورنر بلوچستان سے ون ٹو ون ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی بھی کریں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات بھی دورے کے پروگرام میں شامل ہے۔

مریم نواز کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلوچستان میں سیاسی اور انتظامی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراء مریم اورنگ زیب، عظمی بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب زائد اختر زمان بھی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.