امریکی دھمکیوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

0

تہران: امریکا کی جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقِ وسطیٰ آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایران نے فوجی مشقوں کے پیشِ نظر فضائی حدود کے لیے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف 27 سے 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے پروازیں نہ کی جائیں۔

نوٹم کے مطابق یہ مشقیں آبنائے ہرمز کے اطراف تقریباً پانچ ناٹیکل میل (تقریباً 9 کلومیٹر) کے دائرے میں ہوں گی، جہاں لائیو فائر سرگرمیاں کی جائیں گی۔

ادھر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحری جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر صرف بیانات دیتے ہیں، جبکہ جنگ کا فیصلہ میدانِ جنگ میں ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ نے خطے میں بڑے پیمانے پر فضائی اور بحری مشقوں کا آغاز کیا ہے اور امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا بھی مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.