ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری 114.7 ملین ڈالر سے تجاوز، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں نمایاں اضافہ

0

پاکستان نے 2026 کا آغاز عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ کیا ہے، جہاں جنوری کے پہلے 16 دنوں میں ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 114.7 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ ماہانہ سرمایہ کاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26 کے دوران اب تک ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 625 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو ملکی اقتصادی سمت اور اصلاحاتی اقدامات پر بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مستحکم ایکسچینج ریٹ، اوسطاً 3.5 فیصد تک کم ہوتی مہنگائی، بڑھتے ہوئے زرِ مبادلہ کے ذخائر اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی پالیسی میں نرمی جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔

اگرچہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم پاکستان کے مالیاتی بازار مستحکم اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش نظر آ رہے ہیں۔ شرح سود میں کمی اور پالیسی میں تسلسل نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دی ہے، جبکہ مستحکم کرنسی نے سرمایہ کاری کے خطرات کو کم کر کے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان پاکستان کی میکرو اکنامک بہتری اور پالیسی استحکام کی واضح علامت ہے، جو آئندہ مہینوں میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.