ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ: بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا تک مالی نقصان کا خدشہ

0

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو تقریباً 325 کروڑ ٹکا کا براہِ راست نقصان ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو اپنی سالانہ آمدن کے تقریباً **60 فیصد** حصے سے بھی محروم ہونا پڑ سکتا ہے، جس میں براڈکاسٹنگ رائٹس اور اسپانسر شپ سے حاصل ہونے والی آمدن شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ بنگلادیشی کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آمادہ تھے، تاہم مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش اور بھارت کے درمیان مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں، حالانکہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.